کوئٹہ: کوئٹہ کے علاقے تلی بارات میں زور دار دھماکا سنا گیا ہے۔ ابتدائی اطلاعات کے مطابق نا معلوم افراد کی جانب سے ایک گھر پر کریکر حملہ کیا گیا ہے۔ کریکر حملے میں ایک بچہ جاں بحق جبکہ 2 زخمی ہو گئے ہیں۔
امدادی ٹیموں نے زخمیوں اور نعش کو قریبی اسپتال میں منتقل کر دیا ہے۔ پولیس نے علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کر دیا ہے۔
واضح رہے کوئٹہ میں اس طرح کے واقعات پہلے بھی رونما ہو چکے ہیں جس میں متعدد افراد متاثر ہوئے ہیں۔
نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں