آسٹریلوی جوڑے نے غریب طالبہ کا 10 لاکھ روپے تعلیمی قرض ادا کر دیا

01:22 PM, 17 Apr, 2017

ہوائی: آسٹریلیا کے ایک جوڑے نے سخاوت کی مثال قائم کرتے ہوئے والی امریکی طالبہ کو نہ صرف 400 ڈالر ٹپ دی بلکہ اس کا 10 ہزار ڈالر کا قرض بھی ادا کر دیا۔ سائلا شینڈرا ہوائی کی ایک ہوٹل نوئی تھائی کوزین میں ویٹریس کے طور پر کام کرتی ہے اور 5 اپریل کو ایک آسٹریلوی جوڑا اس کی میز پر آیا۔

اس جوڑے نے طالبہ سے سوال کئے تو سائلا نے بتایا کہ وہ تعلیمی قرض کی وجہ سے یونیورسٹی نہیں جا رہی کیونکہ یہاں رہائش بہت مہنگی ہے۔ اس جوڑے نے کھانا ختم کرنے کے بعد بل کے ساتھ 400 ڈالر ٹپ بھی دی اور وہاں سے چلا گیا۔ وہ ان کی سخاوت پر حیران تھی کیونکہ اس سے قبل اسے کبھی اتنی زیادہ ٹپ نہیں ملی تھی۔

انہوں نے اسے اپنی رہائش کے بارے میں بتایا تھا جو ایک اور قریبی ہوٹل میں تھی۔ اس کے بعد سائلا نے پھولوں کا گلدستہ اور شکریہ کا کارڈ لیکر ان کے ہوٹل تک گئی اور ان کا شکریہ ادا کیا۔  اگلے دن آسٹریلوی جوڑا اس کے ریسٹورنٹ میں آیا اور رحم دل جوڑے نے کہا کہ وہ اس پر واجب الادا 10 لاکھ روپے قرض ادا کر سکتے ہیں۔

اس پر سائلا نے کہا کہ وہ تو صرف ان کا شکریہ ادا کرنے آئی تھی کیونکہ انہوں نے 4 سو ڈالر کی ٹپ دی تھی۔ بعد ازاں اس رحم دل آسٹریلوی جوڑے نے سائلا کا قرض بھی ادا کر دیا۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں

مزیدخبریں