سری نگر: پلواما ڈگری کالج میں طالبِ علموں پر تشدد کے خلا ف سری نگر، پلواما، سو پور، بارا ہمولا اور گندر بل سمیت مختلف علاقوں میں طلباء نے احتجاج کیا اور یک زبان ہو کر آزادی کے نعرے لگاتے رہے۔ مظاہرین کو منتشر کرنے کے لیے پولیس نے لاٹھی چارج، فائرنگ اور آنسو گیس کے شیل فائر کیے جس کے نتیجے میں 60 سے زائد طلباء بُری طرح زخمی ہو گئے۔
ادھر سری نگر کے گرلز کالج میں بھی پلواما کے طلباء سے اظہارِ یکجہتی کے لیے احتجاج کیا گیا۔
یاد رہے کہ مقبوضہ کشمیر میں گزشتہ دنوں ہونے والے ریاستی انتخابات کو کشمیری عوام نے مکمل طور پر مسترد کر دیا تھا اور الیکشن والے روز پوری وادی میں بھارت اور کٹھ پتلی حکومت کے خلاف مظاہرے کئے گئے تھے۔
بھارتی فورسز نے نہتے کشمیریوں پر فائرنگ کر کے 8 کشمریوں کو شہید اور 100 سے زائد کو زخمی کر دیا تھا۔
نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں