شنگھائی :چین کے شمال مشرقی صوبے کنگہائی کے دو بچوں کا شنگھائی میں تھری ڈی پرنٹنگ ٹیکنالوجی کے ذریعے دل کا آپریشن کیا گیا ،بچوں میں 16سالہ ماچینگ کیانگ اور آٹھ ماہ کا یانگ یو ہانگ شامل ہیں۔ماچینگ کیانگ کے دادا ما وین منگ نے کہا کہ ہم بہت خوش قسمت ہیں کہ ہمارے بچوں کا دنیا کی سب سے ترقی یافتہ تھری ڈی پرنٹنگ ٹیکنالوجی کے ذریعے دل کی سرجری کی گئی جبکہ آمدو رفت ، رہائش ، تشخیص اور علاج سب کچھ مفت تھا ، ہم یقینا بہت شکرگزار ہیں ۔
ان دونوں بچوں کا چائنا بلجیم خیراتی منصوبے کے تحت علاج کیا گیا ، دونوں بچوں کا علاج اپریل میں شنگھائی چلڈرن میڈیکل سینٹر اور بلجیم میٹریلائز این وی میں علاج کیا گیا جہاں سب سے بڑا تھری ڈی پرنٹنگ سافٹ ویئر اور ضروری خدمات موجود ہیں ، منصوبے کے تحت ان بچوں کا مفت علاج کیا گیا ، اس سلسلے میں میڈیکل سینٹر کے نائب سربراہ جی کنگ ینگ نے بتایا ہے کہ شنگھائی کے میڈیکل سینٹر میں ہر سال بچوں کے 3700سے زیادہ دل کے آپریشن کئے جاتے ہیں ۔
یہ میڈیکل سینٹر دنیا میں پہلے نمبر ہیں ، ہارٹ سرجری کے لئے عام طورپر ایک خاندان کو 11600سے 14500 ڈالر خرچ کرنا پڑتے ہیں تا ہم منصوبے کے تحت ہرسال 15سے 20آپریشن تھری ڈی پرنٹڈ ڈیوائس کے ذریعے کرنے کاپروگرام بنایا جارہا ہے۔