سماہنی سیکٹر پر بھارت کی بلااشتعال فائرنگ، پاک فوج کا بھر پور جواب

11:58 AM, 17 Apr, 2017

بھمبر: مودی سرکار خطے میں امن کی دشمن بن گئی۔ بھارت لائن آف کنٹرول پر جنگ کے شعلوں کو ہوا دینے لگا۔ بھمبر میں سماہنی سیکٹر پر مکار بھارت کی بزدل فوج نے بلا اشتعال فائرنگ کی اور آبادیوں پر بھی گولے داغے۔ پاک فوج نے جوابی کارروائی شروع کی تو سرحد پار سناٹا چھا گیا اور بزدل دشمن کو دم دبا کر بھاگنا پڑا۔

مقبوضہ کشمیر پر ناجائز تسلط برقرار رکھنے اور دنیا کی آنکھوں میں دھول جھونکنے کیلئے بھارت آئے روز سیز فائر معاہدے کی خلاف ورزی کرتا ہے۔

واضح رہے اس سے پہلے بھی متعدد بار بھارت ہٹ دھرمی کا مظاہرہ سیکڑوں بار لائن آف کنٹرول پر فائرنگ کر چکا ہے جس سے متعدد شہری جاں بحق ہو چکے ہیں۔

 

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں

مزیدخبریں