سرینگر:مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کے خلاف ایک نوجوان کو جیپ کے بمپر پر باندھ کر مارچ کرنے کے خلاف ایف آئی آر درج کرلی گئی۔گزشتہ ہفتے بھارتی فوج کی جانب سے ایک کشمیری نوجوان کو جیپ کے آگے بمپر کے ساتھ باندھ کر مارچ کیا گیا تھا ، جس کی وڈیو انٹرنیٹ پر وائرل ہونے کے بعد سے بھارتی حکومت اور فوج کو سخت تنقید کا سامنا تھا۔
تاہم مقبوضہ وادی کی پولیس نے بھارتی فوج کے خلاف اس حوالے سے ایک ایف آئی آر درج کرلی ہے۔پولیس کا کہنا ہے کہ ایف آئی آر میں نوجوان کے اغوا اور اس کی زندگی کو خطرے میں ڈالنے کے الزامات بھی عائد کیے گئے ہیں۔
کشمیری نوجوان کو جیپ سے باندھنے پر بھارتی فوج کیخلاف مقدمہ
11:23 AM, 17 Apr, 2017