دبئی:متحدہ عرب امارات میں رہنے والوں کو اس کے قوانین سے آگاہی انتہائی ضروری ہے ۔کیونکہ قانون اور قواعد و ضوابط سے نا وافیت مشکل میں ڈال سکتی ہے ۔
اگر کوئی شخص آپ کا کریڈٹ کارڈ زبردستی لے اوراسے استعمال کرے تو آپ اس کے خلاف عدالت میں درخواست دائر کرسکتے ہیں کیونکہ متحدہ عرب امارات میں اس کیلئے باقاعدہ قانون موجود ہے۔
خلیج ٹائمز کی تفصیلات کے مطابق متحدہ عرب امارات کے وفاقی قانون کا آرٹیکل (2)13 جو کہ سائیبر کرائم کے متعلق ہے اس کے مطابق ” اجازت کے بغیرکسی دوسرے کا کریڈٹ یا کوئی بھی الیکٹرانک رقم اداکرنے کا ذریعہ ا ستعمال کرنے والے شخص کو پانچ سو ہزار درہم سے دو ملین درہم کا جرمانہ ہوسکتا ہے یا پھر اسے جیل قید کی سزا ہوسکتی ہے۔