آئی ایم ایف ایگزیکٹو بورڈ کے اجلاس کا کیلنڈر جاری

07:48 PM, 16 Sep, 2024

نیوویب ڈیسک

اسلام آباد:آئی ایم ایف ایگزیکٹو بورڈ کے اجلاس کا کیلنڈر جاری کردیاگیا ہے۔

 پاکستان کیلیے 7 ارب ڈالرز قرض کی منظوری کیلیے عالمی مالیاتی فنڈز کے ایگزیکٹیو بورڈ کا اجلاس 25 ستمبر کو ہوگا، جس کے ایجنڈے میں پاکستان کا قرض پروگرام بھی شامل ہے۔


 واضح رہے کہ پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان 12 جولائی کو سٹینڈ بائی معاہدہ طے پایا تھا جبکہ آئی ایم ایف کا نیا قرض پروگرام 37 ماہ پر محیط ہوگا۔

آئی ایم ایف کے مطابق پاکستان نے توسیعی فنڈ سہولت کے تحت قرض کی درخواست ہے ایگزیکٹو بورڈ کے اجلاس میں 7 ارب ڈالر قرض کی حتمی منظوری کا امکان ہے

۔آئی ایم ایف ایگزیکٹو بورڈ کی منظوری سے پاکستان کو اقساط ملنا شروع ہوجائیں گی۔

مزیدخبریں