مجوزہ آئینی ترامیم کا معاملہ ،بلاول بھٹو  ، وزیر اعظم  کے بعد مولانا  فضل الرحمان سے اہم ملا قات  کرنے پہنچ گئے

مجوزہ آئینی ترامیم کا معاملہ ،بلاول بھٹو  ، وزیر اعظم  کے بعد مولانا  فضل الرحمان سے اہم ملا قات  کرنے پہنچ گئے

اسلام آباد: بلاول بھٹو زرداری مولانا فضل الرحمان کی رہائشگاہ پہنچ گئے۔بلاول بھٹو زرداری مولانا فضل الرحمان سے موجودہ صورتحال کے  حوالے سے  اہم  ملاقات کریں گے 

بلاول بھٹو زرداری آج دوسری مرتبہ مولانا فضل الرحمان سے ملاقات کے لیے ان کی رہائشگاہ آئے ہیں ۔ بلاول بھٹو زرداری نے پرسوں رات گئے بھی مولانا سے ملاقات کی تھی۔

واضح رہے کہ کچھ دیر پہلے  وزیراعظم محمد شہباز شریف سے پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو نے ملاقات کی  تھی۔ اس 
 اہم ملاقات میں ملکی سیاسی صورتحال پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا، دونوں رہنماؤں نے مجوزہ آئینی ترامیم کے حوالے سے بھی بات چیت کی تھی۔ 

دونوں رہنماؤں کے درمیان ملاقات کے دوران مولانا فضل الرحمان کی جانب سے آئینی ترامیم بارے دی جانے والی تجاویز کا بھی جائزہ لیا گیا تھا۔ وزیراعظم شہباز شریف اور بلاول بھٹو نے نے مولانا فضل الرحمان کو منانے کے حوالے سے عزم کا اظہار کرتے ہوئے اتفاق کیا کہ آئینی ترامیم سے متعلق مولانا فضل الرحمان کے تحفظات کو دور کیا جائے گا۔ 

مصنف کے بارے میں