منکی پاکس  نے  خطرے کی گھنٹی بجادی ،پاکستان میں  چھٹا کیس رپورٹ

03:43 PM, 16 Sep, 2024

نیوویب ڈیسک

  اسلام آباد: پاکستان میں منکی پاکس کا چھٹا کیس رپورٹ ہوا ہے ۔  وزارت صحت کے مطابق بارڈر ہیلتھ سروسز کے عملے نے اسلام آباد ایئرپورٹ پر سکریننگ کے دوران مشتبہ شخص کو الگ کیا۔

 44 سالہ شخص کی سفر کی ہسٹری خلیجی ممالک کی ہے۔ترجمان وزارت صحت کے مطابق  وفاق اور صوبائی حکومتیں ایم پاکس سے نمٹنے کے لیے تمام تر اقدامات اور وسائل کو بروئے کار لا رہی ہیں۔

اس حوالے سے طبی عملے کاکہنا ہے کہ  اسلام آباد ایئرپورٹ پر بارڈر ہیلتھ سروسز کا عملہ مؤثر سکریننگ کے نظام کو یقینی بنا رہا ہے، ایئرپورٹس پر 6لاکھ 30 ہزار مسافروں کی سکریننگ کی ہے۔ عوام کو ایم پاکس سے محفوظ سے محفوظ بنانے کے لیے موثر اقدامات کیے جا رہے ہیں۔

مزیدخبریں