اوزون کی تہہ کا تحفظ کرۂ ارض پر زندگی کی بقاء کیلئے نہایت اہم ہے ،وزیراعلٰی پنجاب

10:25 AM, 16 Sep, 2024

نیوویب ڈیسک

نیویارک  : اوزون کی تہہ کے تحفظ کا عالمی دن آج منایا جارہا ہے۔یہ  تہہ سورج کی روشنی کو فلٹر کرنے کے ساتھ زمین پر اس کے نقصان دہ اثرات کو بھی زائل کرتی ہے۔

 اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی نے دسمبر 1994میں  ہر سال16ستمبر کو اوزون کی تہہ کے تحفظ کا عالمی دن منانے کا اعلان کیاتھا ۔

1974میں امریکی کیمیا دانوں نے اوزون کی تہہ کے تحفظ سے متعلق آگاہی کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے واضح کیا تھا  کہ اگر مناسب اقدامات نہ کئے گئے تو 75برسوں میں اوزون کی تہہ کا وجود ختم ہو سکتا ہے۔

ورلڈ اوزون پروٹیکشن ڈے کے موقع پر اپنے پیغام میں مریم نواز کا کہنا تھا کہ ماحول دشمن سرگرمیوں کے باعث اوزون تہہ کو شدید نقصان پہنچا ہے، اوزون تہہ کو نقصان پہنچنے سے ماحولیاتی تبدیلیوں، بیماریوں اور دیگر خطرات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

وزیر اعلیٰ پنجاب نے کہا ہے کہ اوزون پروٹیکشن کرۂ ارض پر زندگی کی بقاء کیلئے نہایت اہم ہے۔انہوں نے کہا کہ ماحولیاتی تحفظ اور سستی بجلی کیلئے سولر پینل پروگرام بھی شروع کر رہے ہیں۔

مزیدخبریں