لاہور : ایشیا کپ میں ناقص کارکردگی اور ٹیم کی وطن واپسی کے بعد قومی سلیکشن کمیٹی کا کپتان بابر اعظم سے رابطہ ہوا ہے ۔ بابر اعظم ورلڈ کپ سکواڈ پر کل سلیکشن کمیٹی سے اہم ملاقات کرینگے۔
نیو نیوز کے مطابق ایشیا کپ والے سکواڈ میں ایک سے دو تبدیلیوں کا امکان ہے جبکہ نسیم شاہ اگر ورلڈ کپ سے باہر ہوئے تو چار فاسٹ باؤلرز کے ناموں پر مشاورت ہوئی ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ زمان خان، حسن علی، محمد حسنین اور شاہ نواز دھانی کے ناموں پر غور ہوگاحسن علی اگر مکمل فٹ ہوئے تو حسن علی پہلی چوائس ہونگے۔ پاکستان کا ورلڈ کپ سکواڈ کا اعلان اگلے ہفتے منگل یا بدھ کے روز ہونے کا امکان ہے۔