اسلام آباد : چیف جسٹس عمر عطا بندیال نے کہا ہے کہ میں ڈوبتا سورج ہوں۔ ملک میں معاشی بحران ہے۔ جب تک سب اکٹھے نہیں ہوتے یہ بحران ختم نہیں ہوگا۔
چیف جسٹس عمر عطا بندیال نے سپریم کورٹ کے افسران و اسٹاف کیساتھ الوداعی خطاب کیا۔ دوران خطاب چیف جسٹس عمر عطا بندیال آبدیدہ ہوگئے۔
چیف جسٹس بندیال نے کو خود کو ڈوبتے سورج سے تشبیہ دی۔ کہا آپ کیساتھ بطور سپریم کورٹ جج نو سال بڑے اچھے گزرے ۔میری حالت اب ڈوبتے سورج جیسی ہے۔
انہوں نے کہا کہ آپ لوگوں کا ابھی وقت پڑا ہے ۔آپ سب اپنی بھر پور لگن سے کام کریں،ملک کو معاشی و دیگر چیلیجز کا سامنا ہےجب سب اکٹھے ہونگے تو یہ بحران نہیں رہے گا۔میں جانتا ہوں آنے والا دور آپ کیلئے مشکل ہو گا ! آپ سب نے صبر و تحمل سے اپنا کام کرنا ہے.