نواز شریف کو مائنس کرنے والے خود مائنس ہوگئے ، 21 اکتوبر کو پاکستان کی خوشحالی کا دور واپس آ رہا ہے: مریم نواز 

نواز شریف کو مائنس کرنے والے خود مائنس ہوگئے ، 21 اکتوبر کو پاکستان کی خوشحالی کا دور واپس آ رہا ہے: مریم نواز 

لاہور : پاکستان مسلم لیگ ن کی چیف آرگنائزر مریم نواز شریف نے کہا ہے کہ نوازشریف کو مائنس کرتے کرتے پاکستان کی ترقی مائنس ہوگئی ۔ انہیں مائنس کرنے والے خود مائنس ہوچکے ہیں۔ 21 اکتوبر کو پاکستان کی خوشحالی کا دور واپس آرہا ہے۔ 

چیف آرگنائزر مسلم لیگ (ن) مریم نواز کا خیبرپختونخوا میں پارٹی ونگز کے مشاورتی اجلاس سے خطاب کرتے کہا کہ نوازشریف وہ ہے جس نے پاکستان کی معاشی  ترقی 6.1 فیصد پر پہنچائی۔ نوازشریف کےدور میں 5 سال آٹے، گھی، چینی کی قیمت نہ بدلی۔21اکتوبراعلان ہے غریبوں کے دکھ کا احساس کرنے والا نوازشریف  واپس آرہا ہے ۔ 

انہوں نے کہا کہ21 اکتوبر اعلان ہے کہ عوام کی تکلیف کے دن  ختم ہونے والے ہیں۔ سازشی نہیں چاہتے تھے پاکستان معاشی طور پر مضبوط ہو۔نوازشریف کیخلاف سازش کے نتیجےعوام کو مہنگائی ملی۔2016 میں عوام سے ترقی،مہنگائی میں کمی چھین لی گئی۔ 

مریم نواز نے کہا کہ نوازشریف نے عوام کو مہنگائی سے بچایا تھا، اس خدمت کی انہیں سزا ملی۔ نوازشریف نے بہادری، ثابت قدمی سے انتقام کا مقابلہ کیا اور سرخرو ہوئے۔ نوازشریف کا پیغام پاکستان کی ترقی،مہنگائی سے عوام کونجات دلانا ہے۔ دہشت گردی کےعلاوہ معاشی دہشت گردی سے بھی قوم کو نجات دلانی ہے۔ 

انہوں نے کہا کہ اگر وہ سفر جاری رہتا تو آج بجلی، گیس، پٹرول مہنگا نہ کرنا پڑتا۔ نوازشریف کا ترقی کا سفر جاری رہتا تو پاکستان آج بحرانوں کا شکار نہ ہوتا۔ نوازشریف نے 2017 میں آئی ایم ایف کو خدا حافظ کہہ دیا تھا۔  نوازشریف وہ ہے جس نے پاکستان کا واحد آئی ایم ایف پروگرام مکمل کیا۔ 

مصنف کے بارے میں