نامزد چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کل حلف اٹھائیں گے

12:11 PM, 16 Sep, 2023

نیوویب ڈیسک

اسلام آباد:  صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کل (17 ستمبر بروز اتوار)  نامزد چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ سے حلف لیں گے۔

ایوان صدر کے ذرائع  مطابق تقریب حلف برداری دن  11 بجے ایوان صدر میں ہو گی۔

 
واضح رہے کہ 21 جون کو صدرِ مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی بطور چیف جسٹس پاکستان تعیناتی کی منظوری تھی۔

صدر ڈاکٹر عارف علوی نے جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی بطور چیف جسٹس کی تعیناتی آئین کے آرٹیکل 175 اے 3 کے تحت کی تھی۔

مزیدخبریں