سابق امریکی سفیر رچرڈ اولسن پر بھاری جرمانہ عائد

10:36 AM, 16 Sep, 2023

نیوویب ڈیسک

واشنگٹن :پاکستان میں امریکا کے سابق سفیررچرڈ گستاو اولسن پر اخلاقیات سے متعلق قوانین کی خلاف ورزی پر93 ہزار 4 سو ڈالر  جرمانہ عائد کر دیا گیا۔ 

غیرملکی میڈیا کے مطابق سابق سفیررچرڈ گستاو اولسن نے ذاتی مفادات حاصل کرنے کے لیے عہدے کا غلط استعمال کرنے کا اعتراف جرم کرلیا تھا۔

دوران سماعت  63 سالہ سابق سفیر رچرڈ اولسن نے کہا کہ انہوں نے غلطیاں کی ہیں اور اس کے سنگین نتائج بھی نکلے ہیں۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق ان پر الزام تھا کہ انہوں نے امریکی پالیسی سازوں پر اثرانداز ہونے کیلئے قطر حکومت کی مدد کی اور اپنی غیرقانونی سرگرمیوں کی پردہ پوشی کیلئے کئی اقدامات کیے۔

میڈیا کے مطابق ایسے اقدامات میں اہم ای میلز ڈیلیٹ کرنا اور انٹرویو کے دوران ایف بی آئی سے جھوٹ بولنا بھی شامل تھا۔

اٹارنی آفس کے مطابق پاکستان میں سفیر کی حیثیت سے خدمات انجام دیتے ہوئے رچرڈ اولسن نے ایک پاکستانی امریکی بزنس مین سے بھی فوائد حاصل کیے تھے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق اولسن کو منگل کے روز سزا سنائی جانا تھی جو کہ تین روز کے التوا سے سنائی گئی ہے۔

واضح رہے کہ رچرڈ اولسن محکمہ خارجہ سے 2016 میں ریٹائرہوگئے تھے، وہ 2012 سے 2015 تک پاکستان میں امریکا کے سفیر رہ چکے ہیں۔

مزیدخبریں