پنجاب اور سندھ میں طوفانی بارشوں کی پیشگوئی، ہائی الرٹ جاری

10:27 AM, 16 Sep, 2023

نیوویب ڈیسک

اسلام آباد: محکمہ موسمیات نے  سندھ اور پنجاب کے مختلف شہروں میں 20 ستمبر تک تیز ہواؤں اور موسلادھار بارشوں  کی پیشگوئی کر دی۔ صوبائی ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی(پی ڈی ایم اے) نے ہائی الرٹ جاری کر دیا۔ 

محکمہ موسمیات کے مطابق پنجاب کے مختلف شہروں میں 20 ستمبر تک موسلا دھار بارشوں کا امکان ہے جہاں اسلام آباد سمیت راولپنڈی، فیصل آباد، ملتان، بہاول پور سمیت پنجاب کے مختلف شہروں میں بارش کا امکان ہے جب کہ لوئردیر، مالاکنڈ اور مظفر آباد میں بھی موسلادھاربارش ہوسکتی ہے۔ 
 

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ کراچی میں 18 ستمبر کی شام سے 20 ستمبر تک بارش کا امکان ہے۔ کراچی کے بعض علاقوں میں گزشتہ رات  بوندا باندی ریکارڈ کی گئی۔

دوسری جانب  پی ڈی ایم اے کا کہنا ہے کہ موسلادھار بارش سے ندی نالوں میں طغیانی اور مری کے پہاڑی علاقوں میں لینڈ سلائیڈنگ کا خدشہ ہے۔

خیال رہے کہ راولپنڈی اور اسلام آباد میں صبح سویرے موسلادھار بارش ہوئی جس کے نتیجے میں کئی علاقے زیر آب آ گئے۔ دوسری جانب آزاد کشمیر کے مختلف علاقوں اور مری میں بھی بارش ہوئی ہے۔

مزیدخبریں