ہم نواز نہیں شہباز حکومت کا حصہ تھے، نواز شریف کو وطن واپسی پر جیل جانا ہو گا: پیپلز پارٹی

09:15 AM, 16 Sep, 2023

نیوویب ڈیسک

اسلام آباد:  پیپلزپارٹی کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ نواز شریف جب پاکستان کی سرزمین پر قدم رکھیں گے تو ہم ان کا خیرمقدم کرنے کے لئے موجود نہیں ہونگے،  وہ ہمارے رہنما نہیں ہیں، ان کا استقبال نہیں ہو گا بلکہ انہیں جیل جانا ہو گا۔ 

 قومی اسمبلی کے سابق ڈپٹی اسپیکر اور پیپلزپارٹی کے مرکزی سیکریٹری اطلاعات فیصل کریم کنڈی نے ایک انٹرویو میں کہا ہے کہ پاکستان مسلم لیگ نون کےقائد نواز شریف کو وطن واپسی پر قانونی کارروائی کا سامنا کرنا ہوگا اور انہیں جیل جانا ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی جو کہ گزشتہ ماہ تک مسلم لیگ (ن) کی حکومتی اتحادی تھی، واضح کر رہی ہے کہ جب نواز شریف اگلے ماہ وطن واپس آئیں گے تو پیپلز پارٹی ان کے استقبال کے لیے نہیں ہوگی۔ 

پیپلزپارٹی کے مرکزی سیکریٹری اطلاعات نے کہا کہ نواز شریف کی واپسی خوش آئند ہے اور اس پر ہم مسلم لیگ ن کو مبارکباد دیتے ہیں۔ مسلم لیگ نون کےساتھ اتحاد مختصر عرصے کے لئے تھا کیونکہ ہم شہبازشریف حکومت کا حصہ تھے حکومت کے اختتام کے ساتھ ہی یہ اتحاد بھی اختتام پذیر ہوگیا۔

 فیصل کریم کنڈی نے یاد دلایا کہ پیپلزپارٹی، پی ڈی ایم کا حصہ نہیں تھی۔

مزیدخبریں