کھائیں اور موٹاپے سے چھٹکارہ پائیں

10:23 PM, 16 Sep, 2022

 موٹاپا  انسانی جسم کی خوبصورتی  تو کم کرتا ہی ہے لیکن یہ آپکو  سست  بھی بنا دیتا ہے ۔ موٹاپےسے نجات حاصل کرنے کی کوشش میں کرنے والے لوگوں کے لیے ماہرین نے 10ایسی اشیاءبتا دی ہیں جن کے استعمال سے ان مسئلہ باآسانی حل ہوسکتا ہے۔

ان اشیاءمیں دہی، ناشپاتی، دار چینی، انڈے، سبز مرچیں، بلیوبیری، ہول گرین، سبز چائے، پھول گوبھی اور سامن مچھلی شامل ہیں۔ 

ماہرین کا کہنا ہے کہ دہی میں امائنو ایسڈز، وٹامن ڈی اور کیلشیم بھرپور مقدار میں پائے جاتے ہیں، جو چربی پگھلانے میں بہت مددگار ثابت ہوتے ہیں۔   دار چینی  بھوک کو کم کرتی ہے ۔ناشپاتی میں وٹامن بی 6پایا جاتا ہے جو وزن کم کرنے کے حوالے سے بہت فائدہ مند ہوتا ہے۔  اسی طرح انڈے، سبز مرچیں، بلیوبیری، ہول گرین، سبز چائے اور سامن  مچھلی میں بھی  ایسے غذائی اجزاءاور مرکبات پائے جاتے ہیں جو موٹاپے سے چھٹکارا پانے کے لیے انتہائی اہمیت کے حامل ہوتے ہیں۔


 

مزیدخبریں