کوئٹہ میں بم حملہ 

08:48 PM, 16 Sep, 2022

نیوویب ڈیسک

کوئٹہ : کوئٹہ میں بم حملے میں ایک شخص جاں بحق اور 13 افراد زخمی ہوگئے ہیں۔ 

پولیس کے مطابق سبزل روڈ پر پود گلی چوک پر نامعلوم افراد نے سیکورٹی فورسز کی چیک پوسٹ پر دستی بم سے حملہ کیا ۔ دستی بم چیک پوسٹ کے قریب سے گزرنے والے ایک رکشے کے قریب زوردار دھماکے سے پھٹ گیا ۔ 

دھماکے کے نتیجے میں رکشے میں سوار ایک شخص جاں بحق ہوگیا جبکہ رکشے میں سوار دو دیگر افراد سمیت 13افراد زخمی ہوگئے ۔ زخمیوں کو سول ہسپتال کے ٹراما سینٹر منتقل کیا گیا جن کو طبی امداد فراہم کی جارہی ہے ۔

مزیدخبریں