سمرقند:وزیراعظم محمد شہباز شریف نے حضرت امام بخاریؒ کے روضہ پر حاضری دی۔ وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری اور وزیر دفاع خواجہ محمد آصف بھی ان کے ہمراہ تھے۔ اس موقع پر انہوں نے فاتحہ خوانی کی۔
وزیر اعظم شنگھائی تعاون تنظیم کے سربراہی اجلاس میں شرکت کے لیے سمر قند میں تھے ۔ اجلاس میں شرکت کے بعد وہ وطن واپس روانہ ہوگئے ہیں۔