عمران خان کی آرمی چیف سے ملاقات ہوئی یا نہیں میرے علم میں نہیں: پرویز خٹک 

08:11 PM, 16 Sep, 2022

نیوویب ڈیسک

اسلام آباد: سابق وزیر دفاع  اور پی ٹی آئی خیبر پختونخوا کے صدر پرویز خٹک  نے کہا ہے کہ عمران خان کیساتھ میٹنگ میں نئی بننی والی تنظیموں کو کام دے دیا گیا ہے۔

عمران خان کے ساتھ ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو میں پرویز خٹک نے کہا کہ کل سے تمام ضلعی کابینہ کام شروع کردے گی۔ جیسے ہی عمران  خان لانگ مارچ کی کال  دیں گے لوگ  نکل آئیں گے۔

انہوں نے کہا کہ ملک سے افراتفری ختم کرنی ہے تو الیکشن کروائے جائیں ،  الیکشن کال دیں جو ترامیم اور قانون سازی آپ چاہتے ہیں ہم ساتھ دیں گے۔عمران خان اور آرمی چیف میں ملاقات ہوئی یا نہیں معلوم نہیں ۔

مزیدخبریں