3 ٹانگوں والی مادہ مگر مچھ کی گھونسلہ بنانے کی ویڈیو وائرل

05:36 PM, 16 Sep, 2022

ماں کی محبت کو کچھ بھی نہیں شکست دے سکتا ،  یہ بات  ایک ویڈیو  میں بھی ثابت  ہوئی ہے ۔

 ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ کس طرح  تین ٹانگوں والی ماں مگرمچھ اپنے بچوں کی دیکھ بھال کرتی ہے اور ان کے لیے گھونسلہ بنا رہی ہے۔  یہ دیڈیو فیس بک پر شیئر کی گئی ہے ،  ماں مگر مچھ  لنگڑاتی  ہوئی  گھونسلہ  بنانے کیلئے   لاٹھیوں، ٹہنیوں کو  لے جارہی ہے ۔  اور  صرف 3 اعضاء کے ساتھ اپنے بچوں کی حفاظت کر رہی ہے۔

 

یہ واقعہ امریکہ کے فلوریڈا میں پیش آیا۔اس ویڈیو کے شیئر ہونے کے بعد سے سوشل میڈیا صارفین حیران رہ گئے ۔ 

 فلوریڈا میوزیم آف نیچرل ہسٹرائے کے ایک ماہر ہرپٹولوجسٹ کولمین ایم شیہی  کا کہنا ہے کہ  مچھلیاں اپنے بچوں کی دیکھ بھال "انتہائی اچھی طرح سے کرتی ہیں " ۔ مسٹر کولمین نے کہا، "مائیں گھونسلے بناتی ہیں، گھونسلوں کو شکاریوں سے بچاتی ہیں، اور گھونسلے کو درجہ حرارت کی قابل قبول حد میں انکیوبیٹ کرنے میں مدد کرتی ہیں۔"

 ان کا مزید کہنا تھا  "تحفظ کی بچوں کو زندہ رہنے میں مدد  دیتا ہے '. عمل سے اس  بات کے امکانات بہت بڑھ جاتے ہیں کہ کچھ اولاد بالغ ہو جائے  اور دنیا سے نسل ختم نہ ہو ۔

مزیدخبریں