اسلام آباد: عوامی مسلم لیگ کے سربراہ اور سابق وزیر داخلہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ وقت پر فیصلے نہ ہوں تو وقت انتظار نہیں کرتا، پس پردہ مفاہمتی کوششیں 15 اکتوبر تک کامیاب ہو سکتی ہیں۔
تفصیلات کے مطابق شیخ رشید نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری پیغام میں لکھا ’اصل تعیناتی کا مسئلہ پی پی پی اور شہباز میں پڑ گیا ہے۔ عمران خان خوبصورت سوئنگ کرا کے الگ ہو گیا ہے۔ بلاول نے شہباز کے جہاز میں سمرقند جانا بھی پسند نہیں کیا۔ پس پردہ مفاہمتی کوششیں 15 اکتوبر تک کامیاب ہو سکتی ہیں ورنہ سڑکوں پر جوڈو کراٹے ہوں گے ۔ ایم کیو ایم کی سیاست اس کے گلے پڑ گئی ہے۔ وقت پر فیصلے نہ ہوں تو وقت انتظار نہیں کرتا۔‘
اصل تعیناتی کامسئلہPPPاورشہبازمیں پڑگیاہے۔عمران خان خوبصورت سوینگ کراکےالگ ہوگیاہے۔بلاول نےشہبازکےجہازمیں ثمرقندجانابھی پسندنہیں کیا۔پس پردہ مفاہمتی کوششیں15اکتوبرتک کامیاب ہوسکتی ہیں ورنہ سڑکوں پرجوڈوکراٹےہونگے۔MQMکی سیاست اسکےگلےپڑ گئی ہے۔وقت پرفیصلےنہ ہوں تووقت انتظارنہیں کرتا
— Sheikh Rashid Ahmed (@ShkhRasheed) September 16, 2022