ٹی 20 ورلڈکپ کیلئے قومی سکواڈ کا اعلان، محمد عامر کی چیف سلیکٹر پر تنقید

09:28 AM, 16 Sep, 2022

نیوویب ڈیسک

لاہو: پاکستانی کرکٹر محمد عامر نے انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) ٹی 20 ورلڈکپ 2022 کیلئے قومی سکواڈ کے اعلان پر چیف سلیکٹر کو تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔ 
تفصیلات کے مطابق چیف سلیکٹر محمد وسیم نے آئی سی سی ٹی 20 ورلڈکپ 2022ءاور نیوزی لینڈ میں سہ فریقی ٹیم کیلئے 15 رکنی سکواڈ کا اعلان کیا جس میں شان مسعود کی واپسی ہوئی ہے جبکہ تین کھلاڑیوں کو ریزرو رکھا گیا ہے۔ 
فاسٹ باؤلر محمد عامر نے ٹیم کی سلیکشن پر چیف سلیکٹر کو تنقید کا نشانہ بنایا اور سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری پیغام میں لکھا ’چیف سلیکٹر کی چیپ سلیکشن۔‘ اور اپنے پیغام کے ساتھ ہنسنے والے ایموجی بھی شیئر کئے۔ 

واضح رہے کہ ٹی 20 ورلڈکپ کیلئے قومی سکواڈ کی قیادت بابراعظم کریں گے جبکہ دیگر کھلاڑیوں میں شاداب خان، آصف علی، حیدر علی، حارث رؤف، افتخار احمد، خوشدل شاہ، محمد حسنین، محمد نواز، محمد رضوان، محمد وسیم، نسیم شاہ، شاہین شاہ آفریدی، شان مسعود اور عثمان قادر شامل ہیں۔
اسی طرح ٹیم کے ساتھ جن تین ریزرو کھلاڑیوں کو شامل کیا گیا ہے ان میں فخر زمان، محمد حارث اور شاہنواز دھانی شامل ہیں جبکہ یہی سکواڈ نیوزی لینڈ میں سہ فریقی سیریز بھی کھیلے گا۔ 

مزیدخبریں