تحریک انصاف جہانگیر ترین گروپ کے 9 اراکین اسمبلی کابڑا کھڑاک،مسلم لیگ سے رابطہ

11:56 PM, 16 Sep, 2021

 اسلام آباد :پاکستان تحریک انصاف جہانگیر ترین گروپ کے 9ارکان اسمبلی نے مسلم لیگ ( ن) سے رابطے کا انکشاف ہوا   ہے ،  ان ارکان نے مسلم لیگ ن پنجاب کے صدر رانا ثناء اللہ سے رابطہ کیا ۔

 ذرائع کے حوالے سے میڈیارپورٹس کے  مطابق پاکستان تحریک انصاف کے رہنما جہانگیر ترین گروپ کے 9ارکان قومی اسمبلی نے وزیراعظم عمران خان سے مثبت جواب نہ ملنے پر مسلم لیگ (ن ) میں شمولیت کے لئے تگ دود شروع کر دی۔

 ارکان اسمبلی نے مسلم لیگ (ن) کے پنجاب کے صدر رانا ثنا ء اللہ سے رابطہ کیا ہے ان ارکان میں سے 3ارکان اسمبلی کی نواز شریف سے بات بھی کرائی گئی ۔

ذرائع کے مطابق ترین گروپ کے 13ارکان نے عمران خان سے معافی تلافی کی بہت کو شش کی مگر عمران خان نے انہیں معافی دینے سے انکار کر دیا جس کے بعد انہوں نے پاکستان کی دوسری بڑی سیاسی جماعت مسلم لیگ ن میں شمولیت کے لئے کوششیں شروع کر دی ہے جہاں انہیں یہ کہا گیا ہے کہ انتخابات کے نزدیک حالات دیکھ کر پارٹی میں شامل کیا جا ئے گا جبکہ ان ناراض ارکان میں سے  جنوبی پنجاب کے کچھ ارکان نے پیپلزپارٹی سے بھی رابطے شروع کر دیئے ہیں ۔

جنوبی پنجاب کے ارکان سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی اور سابق وزیراعلیٰ پنجاب سردار دوست محمد کھوسہ سے رابطے میں ہیں ۔ 

مزیدخبریں