لوئر دیر: نماز جنازہ میں فائرنگ ،8 افراد جاں بحق

10:29 PM, 16 Sep, 2021

لوئر دیر: لوئر دیر کے علاقہ طورمنگ میں نماز جنازہ کے دوران دو مسلح گروپوں نے ایک دوسرے پر فائرنگ  کردی جس کے نتیجے میں 8 افراد جاں بحق متعدد زخمی ہو گئے ۔

نیو نیوز کے مطابق فائرنگ سے مزید ہلاکتوں کا خدشہ ہے ۔  فریقین  مورچہ زن   ہیں اور فائرنگ کا  سلسلہ جاری ہے۔ فائرنگ کے واقعہ کے بعد قانون نافذ کرنے والے ادارے موقع پر پہنچ گئے ہیں۔ لاشوں اور زخمیوں کو ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

فائرنگ سے جاں بحق ہونے والوں میں مسلم لیگ ن خیبر پختوانخوا کے صوبائی سینئر نائب صدر سابق صوبائی وزیر ملک جہانزیب کا بیٹا ملک فہد بھی شامل ہے۔

مزیدخبریں