ابوظہبی کے ولی عہد شیخ محمد بن زاید النہیان کی برطانوی وزیر اعظم بورس جانسن سے اہم ملاقات ٹین ڈائوننگ سٹریٹ میں ہوئی ،ملاقات میں دونوں ممالک کے درمیان مختلف شعبوں میں تعاون کے لیے مفاہمتی یاداشتوں پر دستخط کیے گئے۔
برطانوی وزیراعظم کی سرکاری رہائش گاہ ٹین ڈاؤننگ اسٹریٹ میں ہونے والی ملاقات میں دو طرفہ تعلقات ، کورونا کی وبا، افغانستان کی صورتحال سمیت باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
اس موقع پر ابوظہبی اور برطانیہ کے درمیان مختلف شعبوں میں معاہدوں اور مفاہمتی یادداشتوں پر دستخط کیے گئے۔