بجلی صارفین سے ایک او ر سہولت چھن گئی ، بل کی اقساط پر پابندی

08:03 PM, 16 Sep, 2021

لاہور: واپڈا نے بجلی کے بلوں کی اقساط پر مکمل پابندی عائد کردی۔حکام کے مطابق یہ فیصلہ الیکٹرک سپلائی کمپنی کی ریکوری بڑھانے کے لئے کیا گیا ہے ۔ 

تفصیلات کے مطابق لیسکو نے گھریلو ،کمرشل اور تجارتی صارفین کے لیے بلوں کی اقساط پر مکمل پابندی عائد کردی ہے  اور 30 ستمبر تک بقایا جات والے تمام کنکشنز منقطع کرنے کا بھی حکم دیا ہے۔

لیسکو حکام کا کہنا ہےکہ لیسکو میں بجلی کے بلوں کی ریکوری اس وقت 94 فیصد ہے جو کم ترین سطح پر ہے اسے ہر صورت 100 فیصد تک لایا جائے گا۔

حکام نے کہا کہ جن کے بقایا جات 2 ماہ سے زائد کے ہیں انہیں اقساط کی سہولت نہ دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے جب کہ 4 ماہ پہلے بھی اس حوالے سے پابندی عائد کی گئی تھی مگر اس پر عمل نہیں ہوسکا تھا۔

مزیدخبریں