کمرہ عدالت میں فائرنگ ، ہتھکڑی لگا ملزم ہلاک دوزخمی

کمرہ عدالت میں فائرنگ ، ہتھکڑی لگا ملزم ہلاک دوزخمی

جڑانوالہ : مقامی عدالت میں وکیل کے یونیفارم میں ملبوث ملزم نے فائرنگ سے قتل کے ملزم کو ہلاک کردیا ، فائرنگ سے دوافرادزخمی بھی ہوئے ۔

تفصیلات کے مطابق جڑانوالہ کی عدالت میں کیس کی سماعت کے دوران وکیل کے یونیفارم میں ملزم نے آکر اندھا دھند فائرنگ کردی ۔ جس سے ہتھکڑی لگا کٹہرے میں کھڑا ملزم ہلاک اور دو زخمی ہوگئے ۔

فائرنگ سے قتل کے مقدمے میں لایا گیا ملزم موقع پر دم توڑگیا ۔ پولیس نے ملزم کو موقع پر ہی گرفتار کرلیا ۔ ملزم کی فائرنگ سے کمرہ عدالت میں خوف وہراس پھیل گیا ۔

پولیس نے واقعہ کو پرانی دشمنی کا شاخسانہ قرار دیا ہے ۔