دوشنبے : وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی سے روسی وزیر خارجہ نے ملاقات کی ہے۔ ملاقات میں دوطرفہ تعلقات ،مختلف شعبوں میں تعاون پر تبادلہ خیالات کیا گیا۔
نیو نیوز کے مطابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی اور روسی ہم منصب کے درمیان ہونے والی ملاقات میں افغانستان کی صورتحال پر بھی گفتگو کی گئی ۔
مختلف شعبوں میں دو طرفہ تعاون کے فروغ اور علاقائی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ دونوں وزرائے خارجہ نے اہم علاقائی و عالمی امور پر مشاورت کا سلسلہ جاری رکھنے پر اتفاق کیا۔
وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ پاکستان، خطے میں امن و استحکام کیلئے افغانستان میں قیام امن کو ناگزیر سمجھتا ہے۔ نازک مرحلے پر افغان شہریوں کو تنہا نہ چھوڑا جائے۔