کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزی پر سعودی عرب کا ایک لاکھ ریال تک جرمانہ عائد کرنے کا اعلان

 کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزی پر سعودی عرب کا ایک لاکھ ریال تک جرمانہ عائد کرنے کا اعلان
کیپشن: کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزی پر سعودی عرب کا ایک لاکھ ریال تک جرمانہ عائد کرنے کا اعلان
سورس: فائل فوٹو

ریاض: سعودی عرب نے کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزی کرنے پر ایک لاکھ ریال تک جرمانہ عائد کرنے کا اعلان کر دیا۔ 

وزارت داخلہ کی ٹوئٹ میں کہا گیا ہے کہ سلطنت کی جانب سے کووڈ 19 سے تحٖفظ کے لیے اٹھائے گئے حفاظتی اقدامات، جیسے کہ سماجی فاصلے کی خلاف ورزی، عوامی اور نجی مقامات پر جسم کا درجہ حرارت چیک کرائے بنا داخل ہونے کی کوشش کرنے پر جرمانہ عائد کیا جائے گا اور جرمانے کی رقم 1 لاکھ ریال روپے ہو گی۔ 

سعودی وزارت داخلہ کی ٹوئٹ میں یہ بھی کہا گیا کہ کورونا ایس او پی کی پہلی بار خلاف ورزی کرنے والے فرد پر 1 ہزار ریال کا جرمانہ عائد کیا جائے گا لیکن اگر وہی شخص اگلی دوسری بار قوانین کی خلاف ورزی کرتے ہوئے پکڑا گیا تو پھر اس عائد ہونے والے جرمانے کی رقم کئی گنا بڑھا کر 1 لاکھ ریال کر دی جائے گی۔

خیال رہے کہ سعودی عرب میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں عالمی وبا کے 88 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں جبکہ عالمی وبا میں مبتلا مزید 7 مریض انتقال کر گئے۔ سعودی وزارت صحت کے جاری شدہ اعلامیہ کے مطابق سعودی عرب میں کورونا مریضوں کی تعداد 5 لاکھ 46 ہزار 251 ہوگئی ہے۔

سعودی وزارت صحت نے بتایا کہ ملک میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا سے 7 مریض انتقال کر گئے ہیں جس کے بعد اموات کی تعداد 8 ہزار 640 ہو گئی ہے۔ 

وزارت صحت نے کہا کہ سعودی عرب میں 24 گھنٹوں میں کورونا سے 70 مریض صحتیاب بھی ہوئے ہیں۔ اس طرح سعودی عرب میں کورونا سے صحتیاب افراد کی تعداد 5 لاکھ 35 ہزار 260 ہو گئی ہے۔