الیکشن کمیشن پر الزامات ،فواد چوہدری اور اعظم سواتی کونوٹسز جاری

06:16 PM, 16 Sep, 2021

اسلام آباد:الیکشن کمیشن نے دونوں وفاقی وزرا کی طرف سے الزامات لگانے پر فواد چوہدری اور اعظم سواتی کو نوٹسز جاری کر دئیے ،الیکشن کمیشن نے دونوں  وفاقی وزراء سے جواب طلب کر لیا۔

ذرائع کے مطابق الیکشن کمیشن نے دونوں وفاقی وزرا سے اپنے اوپر لگائے گئے الزمات کے ثبوت طلب کر لیے، دونوں وزرا سے 14 روز کے اندر تحریری جواب طلب کر لیا گیا ہے ۔

واضح رہے اس سے قبل الیکشن کمیشن نے کہا تھا کہ آئینی ادارے پر بے بنیاد الزامات قابل قبول نہیں، الزام تراشی مسترد کرتے ہیں، وزراء الزامات کے ثبوت پیش کریں ۔

چیف الیکشن کمشنر سکند ر سلطان راجہ کا کہنا تھا کمیشن  فواد چودھری کی پریس کانفرنس ، صدر مملکت سے ملاقات اور اعظم سواتی کے کمیٹی میں بیان کا جائزہ لیا ہے۔

مزیدخبریں