اسلام آباد:مہنگائی کے اس دور میں جہاں غریب عوام کیلئے گھر کا خرچہ چلانا مشکل ہو چکا وہیں حکومت کی طرف سے یوٹیلٹی سٹورز پر کام کرنےو الے ملازمین کی تنخواہوں میں 10 فیصد اضافہ کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ۔
نوٹیفیکشن کے مطابق تنخواہوں میں اضافہ ایڈہاک ریلیف الاؤنس 2021 کی مد میں کیا گیا ۔اضافے کا اطلاق یکم جولائی 2021 سے ہوگا ۔ایڈہاک ریلیف پر انکم ٹیکس لاگو ہوگا ۔
ذرائع کے مطابق بیرون ملک تعیناتی کے دوران ایڈہاک ریلیف کا اطلاق نہیں ہوگا ،یوٹیلیٹی سٹورز کے بورڈ نے تنخواہوں میں اضافے کی منظوری دے دی ۔
واضح رہے یوٹیلیٹی سٹورز کے تمام مستقل ملازمین کی تنخواہوں میں پہلے ہی اضافہ کیا جاچکا ہے۔