ماضی کے معروف اداکار طلعت اقبال کی حالت تشویشناک

05:10 PM, 16 Sep, 2021

واشنگٹن(نوید صدیقی)پاکستان فلم انڈسٹری کے معروف اداکار طلعت اقبال کی حالت تشویشناک ،اداکارطلعت اقبال کےاہل خانہ نے سوشل میڈیا پر مداحوں سے دعائے صحت کی اپیل کردی ۔ 

تفصیلات کے مطابق پاکستان فلم انڈسٹری اور ٹی وی ڈراموں کے معروف اداکار طلعت اقبال کو ایک ہفتہ قبل ہارٹ اٹیک ہوا تھا ۔ 

 جس کے بعد سے اب تک ان کی حالت تشویشناک ہے۔

اداکار طلعت اقبال طویل عرصے سے امریکا میں اپنی بیٹی اور داماد کے ساتھ مقیم ہیں ۔ 

ڈاکٹروں کے مطابق ان کی حالت تشویشناک ہے  وہ  امریکہ کے نجی ہسپتال میں زیر علاج ہیں ۔

اداکار طلعت اقبال نے پاکستان فلم انڈسٹری میں دس فلموں اور متعدد ٹی وی سیریلز میں اداکاری کے جوہر دکھائے ۔ 

 طلعت اقبال کے بیٹے نےان کی صحت یابی کے لئے مداحوں سے دعاؤ ں کی اپیل کی ہے ۔ 

مزیدخبریں