وزیراعلیٰ پنجاب کا سمبڑیال اور سیالکوٹ کا دورہ، 15 افسران کو معطل کر دیا

05:08 PM, 16 Sep, 2021

سیالکوٹ: وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے سمبڑیال اور سیالکوٹ کا اچانک دورہ کیا اور فرائض سے غفلت برتنے اور خراب کارکردگی والے 15 افسران کو معطل کر دیا۔ 

وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے سمبڑیال اور سیالکوٹ کا ساڑھے تین گھنٹے طویل دورہ کیا اور انہوں نے عوام کو سہولتیں فراہم کرنے والے مختلف اداروں اور محکموں کا وزٹ کیا۔ وزیراعلیٰ نے فرائض سے غفلت برتنے، عوامی شکایات اور خراب کارکردگی پر ایکشن لیتے ہوئے والے15  افسروں کو معطل کر دیا ۔

مزیدخبریں