اسلام آباد:وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید کی اقوام متحدہ کے ہائی کمشنر برائے مہاجرین سے اہم ملاقات ہوئی ،جس میں افغان شہریوں کیلئے ادویات خوراک سمیت دیگر ضرور ی سامان مہیاکرنے پر اتفاق کر لیا گیا ہے ،اس سے قبل امریکہ کی طرف سے دنیا کویہ پیغام دیا جا رہا تھا کہ افغانستان سے تعلقات رکھنے والے کو دنیا کے ساتھ چلنا چاہیے۔
اقوام متحدہ کے ہائی کمشنر برائے مہاجرین فلیپو گرانڈی دورہ افغانستان کے بعد پاکستان پہنچےاور وزیر داخلہ شیخ رشید احمد سے ملاقات میں افغان مہاجرین کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا ۔
وزیر داخلہ نے کہا کہ طالبان کے زیر اثر حکومت کا ایک ہی دن میں ترقی کرنا ممکن نہیں، افغان شہریوں کو موجودہ حالات میں دنیا کو تنہا نہیں کرنا چاہیے ،افغانستان کو تنہا نہیں چھوڑا جائے گا ،دنیا کو افغانستان کے زمینی حقائق سمجھنے کی ضرورت ہے۔