دوشنبے: وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ پاکستان اور تاجکستان میں تجارت سے فائدہ ہو گا اور عالمی سرمایہ کاروں کو پاکستان کی حکومت ہر ممکن سہولت فراہم کرے گی۔
وزیر اعظم نےتاجکستان میں بزنس فورم سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان تاجکستان بزنس فورم پر تجارت کوفروغ دینے سے متعلق بات ہو گی اور پاکستان سے مختلف کمپنیوں کے وفود ہمارے ساتھ آئے ہیں جبکہ پاکستان سے 67 مختلف شعبوں کی کمپنیاں شرکت کر رہی ہیں
انہوں نے کہا کہ پاکستان اور تاجکستان میں تجارت سے فائدہ ہو گا اور کانفرنس کا مقصد دونوں ممالک کے درمیان کاروباری روابط بڑھانا ہے۔ عالمی سرمایہ کاروں کو پاکستان کی حکومت ہر ممکن سہولت فراہم کرے گی اور پاکستان میں بدقسمتی سے بجلی مہنگی ہے جبکہ توانائی کے منصوبے کاسا 1000 کی جلد تکمیل چاہتے ہیں ۔
وزیراعظم عمران خان نے قزاقستان کے صدر سے ملاقات بھی کی ۔ ملاقات میں باہمی دلچسپی کے اموراور خطے کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا اور ملاقات شنگھائی تعاون تنظیم اجلاس کی سائیڈ لائن پر ہوئی۔
وزیر اعظم عمران خان اور قازقستان کے صدر قاسم جومارت تو کا یوف کی دو شنبے میں ملاقات۔۔۔دو طرفہ تعلقات اور علاقائی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔۔۔ملاقات شنگھائی تعاون تنظیم کے سربراہ اجلاس کے موقع پر ہوئی۔@ImranKhanPTI #PMIKAtSCOSummit pic.twitter.com/94txoPBoac
— PTV News (@PTVNewsOfficial) September 16, 2021
خیال رہے کہ وزیراعظم عمران خان 2 روزہ دورے پر تاجکستان میں موجود ہیں۔ تاجکستان پہنچنے پر وزیراعظم عمران خان کااستقبال تاجک ہم منصب نے کیا اور ائیر پورٹ دونوں رہنماوں کے درمیان ملاقات ہوئی جبکہ دونوں نے باہمی دلچسپی کے امور باہمی تعاون پر تبادلہ خیال کیا۔
دورے کے دوران وزیر اعظم 20 ویں شنگھائی تعاون تنظیم کے اجلاس میں شرکت کریں گے۔ وزیراعظم عمران خان تاجکستان کےصدرسےملاقات کریں گے۔ افغانستان میں جاری صورتحال پر بات چیت ہوگی۔
وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی، وزیر اطلاعات فواد چودھری ، علی زیدی بھی وزیراعظم کے ہمراہ ہیں،مشیر تجارت عبدالرزاق داؤد اورمشیرقومی سلامتی معید یوسف بھی وزیراعظم کے ساتھ دورے پر موجود ہیں۔