فحش فلموں کے کیس میں راج کندرا کے خلاف چارج شیٹ عدالت میں پیش

12:36 PM, 16 Sep, 2021

ممبئی : فحش فلموں کے کیس میں شلپا سیٹھی کے شوہر راج کندرا پر چارج شیٹ عدالت میں پیش کردی گئی ۔ چارج شیٹ پندرہ سو صفحات پر مشتمل ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق بھارتی اداکارہ شلپا سیٹھی کے شوہر راج کندرا کے خلاف عدالت میں چارج شیٹ پیش کردی گئی ہے ۔ ممبئی پولیس کی بنائی گئی یہ چارج شیٹ پندرہ سو صفحات پر مشتمل ہے ۔ اس سے قبل اپریل میں چارج شیٹ میں نو افراد کو فحش فلمسازی میں ملوث قرار دیا گیا تھا ۔ 

ممبئی پولیس نے راج کندرا کی کمپنی کے آئی ٹی ہیڈ کو بھی  گرفتار کیا ہے جو فحش فلمیں تیار کرنے اور پھر اس کو دوسری ویب سائٹ پر اپ لوڈ کرنے میں ملوث ہے ۔ 

یاد رہے کہ فحش فلموں کا سکینڈل اس وقت سامنے آیا جب  مدھ آئی لینڈ کے ایک بنگلے میں فحش فلموں کی شوٹنگ کے دوران پولیس نے چھاپہ مارا اور چھان بین کے بعد بھارتی اداکارہ شلپا سیٹھی کے شوہر راج کندرا کو فحش فلمیں بنانے پر گرفتار کرلیا گیا ۔ 

ممبئی پولیس کے مطابق چھان بین اور تحقیقات کے بعد یہ پتہ چلا ہے کہ راج کندرا کی کمپنی فحش فلمیں بنا کر دوسری سوشل میڈیا ایپس پر اپ لوڈ کرنے کا کاروبار کرتی ہے ۔ 

راج کندرا کے وکلا کا کہنا ہے کہ فحش فلموں کے بنانے میں راج کندرا کی گرفتاری غیرقانونی ہے ۔ جب وہ اس کیس میں تعاون کررہے ہیں تو پھر ان کی ضمانت منظور کی جانی چاہئے ۔ 

مزیدخبریں