سٹاک ہوم: سویڈش حکومت نے ایک جوڑے کو اپنے نوزائیدہ بیٹے کا نام روسی صدر پر رکھنے سے منع کر دیا ہے، تاہم اس کی وضاحت نہیں کی گئی کہ آخر ولادیمیر پیوٹن نام میں کیا خرابی ہے۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق اس جوڑے کا تعلق سویڈن کے علاقے لاہولم سے ہے۔ اپنے بیٹے کی پیدائش کے بعد نام کی رجسٹریشن کیلئے انہوں نے ٹیکس ایجنسی سے درخواست کی تھی کہ انھیں ولادیمیر پیوٹن نام رکھنے کی اجازت دی جائے لیکن حکام نے انھیں ایسا کرنے کی اجازت نہیں دی۔
یہ بات ذہن میں رہے کہ سویڈن میں یہ چیز قانون ہے کہ کسی کو ایسے نام رکھنے کی اجازت نہیں ہے جس زرا بھی پرابلم میں مبتلا ہونے کا شائبہ ہو۔ اس کے علاوہ نام کے پہلے حصے سے ملتی جلتی کنیت رکھنا بھی منع ہے۔
سویڈن میں ایسا پہلی مرتبہ نہیں ہوا جب کسی شادی شدہ جوڑے کو اپنے بچوں کے پسندیدہ نام رکھنے پر پابندی عائد کی گئی ہو۔ اس سے پہلے کئی والدین کو جو نام رکھنے سے منع کیا گیا، ان میں فورڈ، مائیکل جیکسن، پلینزر، ٹوکن اور کیو شامل ہیں۔
سوئڈیش حکام کا کہنا ہے کہ اس وقت پورے ملک میں 1413 افراد کے نام ''ولادیمیر'' ہیں لیکن صرف دو ہی اشخاص ''پیوٹن'' ہیں، یہ نام اکھٹا رکھنے کی اجازت نہیں دی جا سکتی۔