دبئی: انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے ٹی 20 رینکنگ پلیئرز رینکنگ جاری کر دی ہے اور قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم اور محمد رضوان اپنی اپنی پوزیشنز بچانے میں کامیاب ہوئے ہیں، بابراعظم دوسرے اور محمد رضوان تیسرے نمبر پر موجود ہیں اور ان دنوں کے بعد کوئی بھی پاکستانی ٹاپ 40 بلے بازوں میں شامل نہیں ہے۔
آئی سی سی کے مطابق بلے بازوں کی فہرست میں پہلے نمبر پر ڈیوڈ ملان براجمان ہیں جبکہ بابراعظم دوسرے، ایرون فنچ تیسرے، ویرات کوہلی چوتھے، ڈیوون کونوے پانچویں، لوکیش راہول چھٹے، محمد رضوان ساتویں، کوینٹن ڈی کوک آٹھویں، ایوین لوئس نوویں اور حضرت اللہ زازئی 10 ویں نمبر پر ہیں۔
باﺅلرز کی فہرست میں تبریز شمسی پہلی پوزیشن پر ہیں جبکہ وانیندو دی سلوا دوسرے، راشد خان تیسرے، عادل راشد چوتھے، مجیب الرحمان پانچویں، ایشٹن اگر چھٹے، ایڈم زامپا ساتویں، مستفیض الرحمان آٹھویں، شکیب الحسن نوویں اور ٹم ساؤتھی 10 ویں نمبر پر ہیں۔
آل راﺅنڈرز کی فہرست میں محمد نبی پہلے، شکیب الحسن دوسرے، رچرڈ بیرنگٹن تیسرے، خاور علی چوتھے، روہان مصطفی پانچویں، گلین میکس ویل چھٹے، ریان برل ساتویں، مچل مارش آٹھویں، ذیشان مقصود نوویں اور محموداللہ دسویں نمبر پر ہیں۔