نیوزی لینڈ کیخلاف ڈی آر ایس ٹیکنالوجی کی عدم دستیابی، چیئرمین پی سی بی نے رپورٹ طلب کر لی

نیوزی لینڈ کیخلاف ڈی آر ایس ٹیکنالوجی کی عدم دستیابی، چیئرمین پی سی بی نے رپورٹ طلب کر لی
سورس: فوٹو: بشکریہ ٹوئٹر

لاہور: پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے نومنتخب چیئرمین رمیز راجہ نے نیوزی لینڈ کیخلاف سیریز میں ڈی آر ایس سسٹم نہ ہونے کی تحقیقات کا آغاز کرتے ہوئے رپورٹ طلب کر لی ہے۔ 
چیئرمین پی سی بی رمیز راجہ نے پی سی بی حکام سے رپورٹ طلب کی ہے کہ بورڈ مذکورہ سیریز کیلئے ڈی آر ایس ٹیکنالوجی کے حصول میں ناکام کیوں ہوا جس کی وجہ سے سیریز کا سٹیٹس باہمی سیریز میں تبدیل کرنا پڑا۔ 
ڈی آر ایس ٹیکنالوجی کی عدم دستیابی کے باعث پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کو خاصہ مالی نقصان بھی برداشت کرنا پڑے گا۔ گزشتہ ہفتے پی سی بی نے اعلان کیا تھا کہ ڈی آر ایس ٹیکنالوجی نہ ہونے کے باعث نیوزی لینڈ کے خلاف سیریز انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کرکٹ ورلڈکپ سپر لیگ کا حصہ نہیں ہو گی۔ 
ذرائع کے مطابق پی سی بی کا کمرشل ڈیپارٹمنٹ ڈی آر ایس ٹیکنالوجی استعمال کرنے والے عملے کیساتھ معاہدہ کرنے کا ذمہ دار تھا لیکن معاملات بروقت طے نہ ہونے کے باعث بورڈ کو ہزیمت کا سامنا کرنا پڑا۔