پہلی بیوی سے بغیر اجازت دوسری شادی کرنے والے شخص کی سزا کالعدم قرار

10:54 AM, 16 Sep, 2021

لاہور: لاہور ہائیکورٹ نے پہلی بیوی سے اجازت لئے بغیر دوسری شادی کرنے والے شخص کی سزا کالعدم قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ اس معاملے پر مجسٹریٹ کو کارروائی کا اختیار نہیں ہے۔ 
پہلی بیوی کی شکایت پر مجسٹریٹ نے مظفر نواز نامی دوسری شادی کرنے والے شخص کو 3 ماہ قید اور 5 لاکھ روپے جرمانے کی سزا سنائی تھی تاہم لاہور ہائیکورٹ کی جانب سے مجسٹریٹ کے فیصلے کو کالعدم قرار دیا گیا ہے۔
لاہور ہائی کورٹ کا اپنے فیصلے میں کہنا ہے کہ بغیر اجازت دوسری شادی پر مجسٹریٹ کو کارروائی کا اختیار نہیں ہے بلکہ اس کیس کی سماعت کا اختیار فیملی کورٹ کا ہے۔ 

مزیدخبریں