نیوزی لینڈ کے وکٹ کیپر بلے باز ٹام بلنڈل پاکستان کیخلاف ون ڈے سیریز سے باہر

09:25 AM, 16 Sep, 2021

راولپنڈی: نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم کے وکٹ کیپر بلے باز ٹام بلنڈل انجری کے باعث پاکستان کے خلاف ون ڈے سیریز سے باہر ہو گئے ہیں اور ان کی جگہ ڈیرل مچل سکواڈ کا حصہ بنیں گے۔ 
نیوزی لینڈ کرکٹ بورڈ کے مطابق ڈیرل مچل بنگلہ دیش کے خلاف کھیلے گئے چوتھے ٹی 20 میچ میں انجری کا شکار ہوئے تھے اور ٹیم فزیو نیشیل شاہ کا کہنا ہے کہ انہیں مکمل طور پر صحت یاب ہونے کیلئے آرام کی ضرورت ہے۔ 
نیوزی لینڈ کے آل راؤنڈر ڈیرل مچل، جو ابتدائی طور پر پاکستان کے خلاف ٹی 20 سیریز کیلئے سکواڈ کا حصہ تھے، اب ٹام بلنڈل کی جگہ ون ڈے سکواڈ کو بھی جوائن کریں گے اور قرنطینہ کی مدت پوری کرنے کے بعد دوسرے میچ سے پہلے سلیکشن کیلئے دستیاب ہوں گے۔ 
نیوزی لینڈ ٹیم کے فزیو کا کہنا ہے کہ ٹام بلنڈل بنگلہ دیش میں انجری کا شکار ہونے کے بعد سے بہت محنت کر رہے ہیں اور ان کی انجری کی حالت ایسی ہے، جیسی ہم بالکل نہیں چاہتے، لہٰذا فی الحال آرام کرنا ان کیساتھ ساتھ ٹیم کیلئے بھی بہتر ہے۔ 
نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم کے کوچ گلین پوکنال کا کہنا ہے کہ ٹام بلنڈل کی انجری پاکستان کے خلاف ون ڈے سیریز سے قبل ایک دھچکا ہے کیونکہ وہ ایک بہترین صلاحیتوں کے مالک کھلاڑی ہے تاہم امید ہے کہ وہ جلد صحت یاب ہوں گے اور ٹی 20 سیریز کیلئے فٹ ہو جائیں گے۔ 

مزیدخبریں