مزید پانچ ،چھ ریاستیں اسرائیل سے تعلقات کیلئے تیار ہیں، ٹرمپ

11:56 AM, 16 Sep, 2020

واشنگٹن:امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ اسرائیل سے تعلقات قائم کرنے کے لیے مزید کئی ممالک تیار ہیں۔

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق ان خیالات کا اظہار انہوں نے متحدہ عرب امارات اور بحرین کے وزرائے خارجہ اور اسرائیلی وزیراعظم سے بات چیت کے بعد کیا۔امریکی صدر کا کہنا تھا کہ کئی ممالک اسرائیل کے ساتھ تعلقات تیار کرنے کے لیے تیار ہیں۔

انھوں نے کہا کہ 5 یا 6 ممالک ایسے ہیں جو بہت جلد اسرائیل کے ساتھ تعلقات قائم کرلیں گے۔صدر ٹرمپ کا کہنا تھا کہ مشرق وسطی کے ممالک تنازعات کی صورتحال سے تنگ آچکے ہیں۔

ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ سعودی فرمانروا سلمان بن عبدالعزیز اور ولی عہد محمد بن سلمان سے بہت مفید گفتگو ہوئی ۔

امریکہ کے صدر نے کہا کہ کچھ دنوں میں بہت اچھی باتیں سامنے آئیں گی۔ انھوں نے یہ بھی کہا کہ ہم فلسطین کی بھی بات کرتے ہیں۔

مزیدخبریں