یاسر حسین نے ہمیشہ خواتین کا ساتھ دیا ہے، اشنا شاہ

11:10 AM, 16 Sep, 2020

 اسلام آباد : اداکارہ اشنا شاہ نے ےاسر حسین کا ہمیشہ خواتین کا ساتھ دینے پر شکرےہ ادا کردیا۔

انہوں نے کہاکہ اداکار یاسر حسین سوشل میڈیا سے لے کر اصل زندگی میں بھی خواتین کو سپورٹ کرتے ہوئے نظر آئے ہیں لیکن وہ ظاہر نہیں کرنا چاہتی تھیں کہ یاسر حسین نے کراچی پریس کلب کے سامنے تمام شوبز شخصیات کو اکٹھا کرکے یہ  ثابت کیا ہے کہ وہ آئندہ بھی خواتین کے حق میں آواز اٹھاتے رہیں گے۔

وہ چاہے سوشل میڈیا پر ٹرولنگ کی صورت میں ہو ےا پھر احتجاج کی صورت میں ، یاسر حسین ہمیشہ خواتین کی تذلیل کرنے والوں کے سامنے ڈٹ کر کھڑے رہیں گے۔

مزیدخبریں