موٹروے اجتماعی زیادتی کیس ،شہباز شریف نے نامناسب الفاظ پر معذرت کرلی

09:43 AM, 16 Sep, 2020

لاہور :پاکستان مسلم لیگ(ن)کے صدر اور قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف شہباز شریف نے سوشل میڈیا میں شدید تنقید کے بعد قومی اسمبلی میں لاہور-سیالکوٹ موٹروے گینگ ریپ واقعے پر تقریر کے دوران کہے ہوئے اپنے الفاظ پر معذرت کرلی۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری اپنے بیان میں شہباز شریف نے کہا کہ قومی اسمبلی میں تقریر کے دوران اپنے الفاظ کو مناسب پیرائے میں بیان نہیں کرسکا اور یہ ناگوار گزرا۔شہباز شریف نے معذرت کرتے ہوئے کہا کہ میرا ایسا مطلب ہر گزنہیں تھا اور اس پر میں مخلصانہ طور پر معذرت خواہ ہوں۔

انہوں نے کہا کہ 'میں اس بدقسمت واقعے پر آپ سب کی طرح مضطرب تھا۔صدر مسلم لیگ(ن)نے کہا کہ 'امید ہے کہ اب حکومت شہریوں کی حفاظت کے لیے سیالکوٹ موٹروے پر سیکیورٹی فراہم کرے گی۔ 

مزیدخبریں