لاہور: مسلم لیگ (ن) کے صدر اور قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف شہباز شریف نے سابق وزیراعظم نواز شریف سے کوٹ لکھپت جیل میں خصوصی ملاقات کی ہے۔
اس موقع پر شہباز شریف نے انہیں مولانا فضل الرحمن سے ملاقات اور دیگر اہم امور سے متعلق صورت حال سے آگاہ کیا اور سیاسی ماور پر ہدایات لیں۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ نواز شریف کی شہباز شریف سے ہونے والی ملاقات حکومت کی خصوصی اجازت سے ہوئی ہے۔ اس حوالے سے اسے موجودہ صورت حال میں کافی اہم قرار دیا جا رہا ہے۔
خیال رہے کہ کوٹ لکھپت جیل میں جمعرات کا دن نواز شریف سے ملاقات کے لیے مختص ہے اور ان سے صرف اہل خانہ ہی ملاقات ک رسکتے ہیں۔ کسی دوسرے پارٹی رہنما کو ان سے ملاقات کی اجازت نہیں۔