شاہد خاقان عباسی کو پیرول پر رہا کرنے کا حکم

01:35 PM, 16 Sep, 2019

اسلام آباد: اسلام آباد کی احتساب عدالت نے ن لیگی رہنما شاہد خاقان عباسی کو پیرول پر رہا کرنے کا حکم دیا ہے، سابق وزیراعظم کے تایا انتقال کر گئے جن کی نماز جنازہ میں شرکت کیلئے عدالت نے اجازت دی۔

دوران سماعت جج محمد بشیر نے استفسار کیا کہ نماز جنازہ کہاں ہونی ہے جس پر انہیں آگاہ کیا گیا کہ نماز جنازہ مری میں ادا کی جائے گی۔ نیب نے شاہد خاقان عباسی کی پیرول پر رہائی کی مخالف کی تاہم عدالت نے شاہد خاقان عباسی کو پیرول پر رہا کرنے کا حکم دے دیا۔

مزیدخبریں