بیجنگ : چینی کمپنی نے جدید خصوصیات کے حامل فون نیکس تھری کو متعارف کروا دیا ہے ، اس نئی ڈیوائس کی ایک جھلک بھی پیش کر دی گئی ہے۔نیکس 3 دنیا کا پہلا ایسا اسمارٹ فون ہوگا جس میں اسکرین ٹو باڈی ریشو 99.6 فیصد دیا جائے گا۔جی ایس ایم ایرینا کی رپورٹ کے مطابق ویو کے نیکس پراڈکٹ مینجر لی شیانگ نے چینی سوشل میڈیا سائٹ ویبو پر اس نئے فون کے بارے میں کچھ تفصیلات شیئر کرتے ہوئے بتایا کہ کمپنی انڈسٹری کے روایتی کیلکولیشن طریقہ کار کو استعمال کرکے آل اسکرین فون بنانے میں کامیاب ہوا۔
انہوں نے کہا کہ انہیں لگتا ہے کہ آئندہ 6 ماہ تک نیکس تھری کے اسکرین ٹو باڈی ریشو کا مقابلہ کوئی کمپنی نہیں کرسکے گا ، اس کی ایک ٹیزر تصویر بھی شیئر کی جس میں سائیڈ بیزل غائب ہیں جبکہ اوپر اور نیچے کے بیزل نہ ہونے کے برابر ہیں۔اس فون کے حوالے سے سامنے آنے والی لیکس کے مطابق نیکس 3 میں 6.89 انچ امولیڈ ڈسپلے دیا جائے گا جس میں فنگرپرنٹ سنسر دیا جائے گا۔
اس کے علاوہ اسنیپ ڈراگون 855 پلس پراسیسر، 12 جی بی تک ریم، 512 جی بی اسٹوریج اور 4500 ایم اے ایچ بیٹری 44 واٹ فاسٹ چارجنگ سپورٹ کے ساتھ دی جائے گی۔اس کے بیک پر 64، 13 اور 13 میگا پکسل کیمروں کا سیٹ اپ ہوگا جبکہ فرنٹ 16، سولہ میگا پکسل کے ڈوئل سیلفی کیمرے موجود ہوں گے جبکہ اینڈرائیڈ پائی آپریٹنگ سسٹم دیا جائے گا۔
اس فون کی پروموشنل ویڈیو کمپنی کی جانب سے اگست کے آخر میں جاری کی گئی تھی اور اس کے اسکرین ایجز لگ بھگ فون کے بیک تک ہوں گے اور بظاہر کوئی بٹن نہیں ہوگا۔
اس فون میں فائیو جی سپورٹ دی جائے گی اور پروموشنل ویڈیو مین اس کی جھلک بھی دیکھی جاسکتی ہے , ویوو کا پہلا نیکس فون دنیا کا پہلا فون تھا جس میں سلائیڈ آﺅٹ کیمرا دیا گیا تھا جبکہ نیکس 2 میں آگے کے ساتھ پیچھے بھی ڈسپلے دیا گیا تھا، جس میں پرائمری کیمرے کو سیلفی کے بھی استعمال کیا جاسکتا تھا۔